ابنا: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کل اسرائیل اور فلسطین کے مشترکہ چینلوں کے ساتھ انٹرویو میں کہ جس کے بعض حصے کو روئٹرز نے بھی نشر کیا اسرائیل کو خبر دار کیا کہ اگر ساز باز مذاکرات میں اسے فلسطینیوں کے ساتھ پشرفت حاصل نہیں ہوتی تو وہ گوشہ نشیں ہوجائے ۔ جان کیری نے کہا کہ اگر مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچے تو عالمی سطح پر اسرائیل کو قانونی حیثیت نہ دیئے جانے کی جو مہم ہے اس میں تیزی آجائے گي۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ساز باز مذاکرات جولائی 2013 میں تین سال کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوئے تھے ۔ جان کیری نے اپنے اس دورۂ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور شیمون پرز اسی طرح فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی اور سازباز مذاکرات سے متعلق تبادلۂ خیال کیا ۔
.......
/169